میٹرک کے سالانہ امتحانات : حکومت نے اچانک غیر متوقع فیصلہ کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 09:31 صبح

کراچی(ویب ڈیسک) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے2017دو مرحلوں میں لینے کا فیصلہ کیاہے۔

میٹرک بورڈ انتظامیہ کے مطابق مردم شماری  میں اساتذہ کی شمولیت کے باعث نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات مرحلہ وار لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 28 مارچ سے آرٹس گروپ کے امتحانات لیے جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں

15 اپریل سے سائنس گروپ کے امتحانات ہوں گے۔بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کے باعث پہلی بار میٹرک کے امتحانات دو مرحلوں میں ہوں گے۔