لارڈمیئرلاہور نے فری ناشتہ اڑانے سے اپنے کام کی ابتدا کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 18:20 شام

 لاہور(مانیٹرنگ)نو منتخب میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم کو گلی محلے کی سطح پر لے کر جاؤں گا اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائیں گے، تجاوزات کا خاتمہ، پرائمری ہیلتھ اور تعلیم اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نو منتخب میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کے اعزاز میں لاریکس ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے میو گارڈن کلب میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب میئر لاہور کرنل

ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا تھاکہ سابق میئر احمد حسان سے سیاست سیکھی کیونکہ جب سیاست کا آغاز کیا تو اس وقت بھی وہ سینئر ترین تھے اور آج بھی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ تمام لیگی رہنماؤں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ لیگی قائدین کی مشاورت سے شہر کے حسن کو چار چاند لگانے میں کردار  ادا کروں گا۔ بلدیاتی اسمبلی کے قیام کے بعد تمام بلدیاتی نمائندے با اختیار ہوں گے، قیادت کی رہنمائی میں ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔

ناشتے میں ڈاکٹر سردار محمد علی ایاز، چیئرمین یوسی 124 رفیق خان، وائس چیئرمین کاشف چودھری، رانا زاہد رفیق، راجہ زاہد، راجہ شاہد پومی، میاں امجد اقبال، چودھری امیر گجر، غلام مصطفی قریشی، میاں ندیم، چودھری عبدالرزاق گجر، چودھری ذوالفقار، رمضان گجر، عابد حسین، میاں شوکت، میاں الیاس، عنایت الرحمن، حاجی امتیاز، لالہ گل روز خان، چودھری بوٹا گجر، چودھری شہزاد گجر، سہیل باکسر، حاجی میاں بہادر علی سمیت دیگر لیگی بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔