دہشتگردوں نے حضرت یونس علیہ السلام کا مزار شہید کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 30, 2017 | 12:53 شام

بغداد(مانیترنگ)شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق وشام ( داعش ) نے عراقی شہر نینویٰ میں جلیل القدر پیغمبر حضرت یونس علیہ السلام کے مزار کو شہید کر دیا۔

 

عرب نیوز کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے مشرقی موصل میں حضرت یونس کے مزار اور اس سے ملحقہ مسجد پر مکمل قبضے کے بعد مسجد کو نمازیوں کے لیے بند کر دیا جس کے بعد مزار کو بارودی مواد رکھ کر اڑا دیا جبکہ مزار سے متصل 138 ھجری میں تعمیر کی گئی جامع مسجد بھی منہدم ہوگئی۔

داعش کے جنگجوؤں نے موص

ل میں جامع حسینہ اور امام ابوالعلی کا مزار بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا اس کے علاوہ الفیصلیہ کے مقام پر امام بارگاہ فاطمیہ اور جامع مسجد کو بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا گیا ہے۔