سر جھکا کر موبائل استعمال کرنا چھوڑ دیں ورنہ۔۔۔۔۔ایسا نقصان کہ جان کر آپ پریشان ہو جائینگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 27, 2017 | 06:32 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)ہر چیز کا زائد استعمال نقصان دہ ہوتا ہے۔آج کے جدید دور میں نئی ایجاداشیاء ہماری روز مرہ کی سہولیات میں ایک طرف اضافہ کر رہی ہے تو ان کے نقصانات بھی آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں۔ موبائل کا استعمال ہماری زندگی میں آج بے انتہاء بڑھ چکا ہے اور اس کے کالز اور میسج کے سستے پیکجز نے اس کے غیر ضروری استعمال میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
ماہرین نے اس صورتحال کے پیش نظر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ مسیج کریں لیکن اپنا انداز صحیح رکھیں۔سر جھکا کر موبائل س

ے ٹیکسٹ کرنا آپ کی صحت کیلئے مسائل پیداکرسکتا ہے۔مسلسل سر جھکا کر میسج کرنا انتہائی نقصان دہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سر جھکا کر مسلسل میسج کرنے سے گردن پر مخالف سمت سے جو وزن پڑتا ہے۔اس کی وجہ سے گردن کے مہروں میں سوجن پیدا ہوتی ہے جو گردن ،سر اور کمر درد کی وجہ بنتی ہے۔اس کے علاوہ اس انداز کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔