میرا نے کس سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 15, 2017 | 19:34 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)خبروں کی شہ سرخیوں کی زینت بننے اور میڈیا کی خبروں میں رہنے کے فن کی ماہر اداکارہ میرا نے اب مولانا طارق جمیل کیساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ دین کی آگاہی کیلئے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں اور خواتین کے حوالے سے کچھ پیچیدگیوں پر بھی معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ فلم انڈسٹری کی زبوں حالی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ لاہور کی فلم انڈسٹری فعال ہونے کے بعد ہی فنکاروں کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمت میں یہ گزارش پیش کریں گی کہ وہ لاہور کی فلم انڈسٹری کی بحالی کے بارے میں سوچیں۔اداکارہ میرا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ان کی سفارشات پر عمل کیا جائے تو لاہور میں فلم انڈسٹری کا جام پہیہ ایک بار پھر رواں دواں ہو سکتا ہے۔ اور فلم  انڈسٹری پہلے سے بہتر حالت اور مزید ترقی کر کے سامنے آسکتی ہے۔