ڈرامہ کوئین میرانے وزیراعلیٰ پنجاب سےاپیل کر ڈالی۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 17, 2017 | 20:07 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): لالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا نے وزیراعلیٰٰ پنجاب شہباز شریف سے مالی مدد کی اپیل کردی۔اداکارہ میرا 2 سال سے اسپتال کے نام پر چندہ جمع کرنے میں مصروف تھیں لیکن چند روز قبل ہی انہوں نے اپنی ہوم پروڈکشن کے لیے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا کیمرہ خریدا تھا لیکن اب میرا نے کروڑوں کی مالکن ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل کردی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق میرا نے حکومت پنجاب کے سیکریٹری کلچر کے توسط سے شہبازشریف کو مالی مدد کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ باعزت اور پاکیزہ زندگی گزارنا چاہتی ہوں جس کے لیے میری مالی مدد کی جائے۔واضح رہے کہ اداکارہ کے لاہور میں ڈیفنس اور جوہر ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے 2 گھر ہیں اور مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس بھی ہیں جس کے باوجود سرکاری مدد کی اپیل کو میڈیا میں ان رہنے کا فن قرار دیا جاسکتا ہے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ اپیل کی ہے۔