آج کی سب سے بڑی خبر! اداکارہ میرا کو اہم سفیر مقرر کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 15:12 شام

 

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) دل کے پاکستانی ڈاکٹروں نے اداکارہ میرا کو دل کی صحت کا سفیر بنا ڈالا۔ میرا بھی نیا منصب پا کر بے حد خوش ہوئیں۔ خصوصی طور پر کراچی پہنچیں اور دل کی صحت سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے ہارٹ واک میں شرکت کی۔ میرا نے ہارٹ واک کو بھی شاید کیٹ واک سمجھ لیا تبھی تو ہائی ہیلز پہن کر ہی واک کرنے پہنچ گئیں تبھی تو سنبھل سنبھل کر قدم اٹھائے۔ میرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دل کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے انہیں اپنا کردار نبھا کر دلی تسکین ملے گی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا ک

ہ پاکستان میں دل کی بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی روک تھام کے لیے صحت مند انداز زندگی کو اپنانا ہو گا۔ سی ویو پر ہونے والی ہارٹ واک کا اہتمام قومی ادارہ امراض قلب کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں ایسوسی ایشن آف پاکستانی کارڈیولجسٹس آف نارتھ امریکا کے ممبران نے بھی شرکت کی جبکہ میڈیکل اسٹوڈنٹس بھی اس واک میں بڑی تعداد میں شریک تھے۔