امریکی وفد کی جنادریہ میلے میں دلچسپی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 05, 2017 | 18:04 شام
جنادریہ سعودی عرب(مانیٹرنگ)۔۔۔۔۔امریکی وفد نے جنادریہ میلے میں موجود مکہ مکرمہ پویلین دیکھ کر غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ پویلین کے عہدیداروں نے امریکی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے۔ اہل مکہ کی رسموں ،دستکاریوں اور وہاں کے رواج سے آگاہ کیا۔
ریاض شہر کے قریب الجنادریہ میں وزارت برائے نیشنل گارڈز کے زیراہتمام 31 واں الجنادریہ ثقافتی میلہ گزشتہ بدھ سے شروع ہوا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الجنادریہ ثقافتی میلے کی پروقار افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین سمیت دیگر اہم سعودی اور غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔الجنادریہ میلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر مہمانوں میں امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، میلے کی نیشنل گارڈز کی جانب سے قائم کردہ سپریم کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر برائے نیشنل گارڈز شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈز کے نائب وزیر عبدالمحسن بن عبدالعزیز التویجری سمیت کئی دوسری اہم شخصیات اور رہ نماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد شاہی ترانہ پیش کیا گیا۔
اس فیسٹیول کا آغاز 1986 میں ہوا تھا