مردانہ کمزوری کی اہم وجہ کیا ہے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 23, 2017 | 21:20 شام

پراگ (مانیٹرنگ ڈیسک) نامردی ایک ایسا مسئلہ ہے جو کسی بھی مرد کو جیتے جی مار سکتا ہے۔ جمہوریہ چیک کے سائنسدانوں نے اس دردناک مسئلے کے بارے میں انتہائی اہم تحقیق کی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نامردی کا تعلق بڑی حد تک بچپن کے مسائل سے ہے۔ چارلس یونیورسٹی کے نفسیات دانوں نے 15 سے 88 سال عمر کے 960 مردوں کے جنسی مسائل اور ان کے بچپن میں پیش آنے والے تجربات کا مطالعہ کیا۔ جب سرعت انزال اور ازدواجی تعلق استوار کرنے میں مکمل ناکامی کا مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کے شکار افراد بچپن می

ں جذباتی مسائل کا شکار رہے جن میں قریبی افراد اور خصوصاً والدہ کے ساتھ عدم تحفظ اور بے یقینی کا تعلق اور خصوصاً پیار سے محرومی سرفہرست تھے۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو مرد اپنے بچپن میں ان نفسیاتی اور جذباتی مسائل سے گزرتے ہیں ان کے دماغ میں بے یقینی، خوداعتمادی میں کمی اور کمزوری کے تاثرات ثبت ہو جاتے ہیں اور جب یہی بچے جوان ہوتے ہیں تو صنف مخالف کی قربت کے دوران ان کا ذہن منتشر اور متزلزل رہتا ہے اور وہ کلی یا جزوی نامردی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
 ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تکلیف سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ والدین اور خصوصاً والدہ کی طرف سے بچے کو بھرپور شفقت، پیار اورتحفظ ملے اور اس کی تربیت ایک صحت مند اور محفوظ ماحول میں ہو۔ جو مرد اس مسئلے کا شکار ہیں وہ بھی ناامید ہوئے بغیر کسی اچھے نفسیات دان سے رابطہ کریں کیونکہ مناسب توجہ ملنے پر وہ باآسانی ایک بھرپور مرد کی زندگی گزار سکتے ہیں۔ یہ تحقیق رواں سال جنوری میں سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔ جس سے بہت سے لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔