’۔‘تمام عمر 2000 سے زائد خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے والے آدمی نے اب ایسی بات کہہ دی کہ مردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 05, 2017 | 21:52 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میں خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے والے ایک شخص نے آخری عمر میں جا کر ایک ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر مردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 79سالہ کرس کیولیٹن نامی اس شخص نے زندگی میں 2ہزار 84خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ اب اس کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی جوانی میں اس قدر رومانویت پسند تھا کہ پیار کی خاطر میں نے رولنگ سٹونز اور ریڈیو کیرولین جیسے اداروں کی نوکریاں چھوڑ دی تھیں تاہم خواتین کے

ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی نسبت مچھلیاں پکڑنے میں زیادہ لطف ہے، خواتین تو نری مصیبت ہوتی ہیں۔“کرس کا کہنا ہے کہ” مقامی پولیس نے مجھے لانگ فرڈ لورکا نام دے رکھا تھا جبکہ خواتین میں میں لیڈیز مین کے لقب سے مشہور تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں رات کو بہت دیر سے گھر آتا تھا۔ اس سے قبل میں کسی نہ کسی لڑکی کو ڈراپ کرتا تھا۔ جب میں مارکس اینڈ سپینسر میں کام کر رہا تھاوہاں ٹرینی منیجرز بہت آتی تھیں ان کے ساتھ تعلق استوار کرنے سے اس کام کی ابتداءہوئی اور پھر تمام عمر یہ سلسلہ چلتا رہا۔“ اب دادا بننے کے بعد کرس کا کہنا ہے کہ ”خواتین تودردِ سر ہوتی ہیں۔ ان کے ساتھ تعلق سے زیادہ مزہ تو مچھلیاں پکڑنے میں ہے۔“اور ان کا یہ جواب بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھا۔کہ ایک عرصہ تک عورتوں کے سارھ رہنے کے بعد یہ بات کچھ عجیب ہے۔