مردوں کی وہ عادت جو خواتین کو بالکل بھی پسند نہیں ہے۔حیرت انگیز انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 19:15 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مرد، خواتین کی نظروں میں پرکشش بننے کے لیے سو جتن تو کرتے ہیں لیکن کچھ ایسی سادہ سی غلطیاں ہیں جن کا ارتکاب ان کے ہر جتن کو بے کار کر دیتا ہے۔ یہ غلطیاں کچھ ایسی ہیں کہ کبھی مردوں کے وہم و گمان میں بھی نہ آیا ہو گا کہ یہ خواتین کو ان سے دور کر سکتی ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے ایک تحقیقاتی سروے میں خواتین سے پوچھا کہ مردوں کی کون سی عادات انہیں اچھی یا بری لگتی ہیں۔ جواب میں خواتین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ”ہمیں وہ مرد بہت برے لگتے ہیں جو

پہلی ملاقات میں ہوٹل کا بل خود ادا نہیں کرتے، اور سیاست، موسم یا دیگر ایسے موضوعات پر گفتگو کرنے لگتے ہیں۔“ اس کے برعکس خواتین کے نزدیک مردوں کی پسندیدہ ترین عادت ’فیاضی‘ ہے۔رپورٹ کے مطابق خواتین کا کہنا تھا کہ ”جو مرد کسی بھوکے کو ایک سینڈوچ خرید کر دے دیں، کسی بچے کی مدد کر دیں، وہ ہماری کی نظر میں سب سے زیادہ پرکشش ہوتے ہیں۔ ہمیں کھلے دل والے مرد ان مردوں سے بھی زیادہ ہوتے ہیں جو انتہائی جاذب نظر اور خوبصورت جسم کے مالک ہوں۔“ خواتین کی اکثریت نے ان مردوں کو ناپسند قرار دیا جو خود ہوٹل کا بل دینے کی بجائے اس کا بوجھ خواتین پر ڈال دیتے ہیں۔اور خود یہ بیل ادا کرنے سے کتراتے ہیں ۔