مرد کیسی لڑکی پسند کرتا ہے۔۔۔اور اس کے برعکس عورت کیسا مرد چاہتی ہیں۔۔۔حیران کن تحقیق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 15:58 شام

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک): ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی کہ مختلف عمر کی عورتیں کس طرح کے مردوں کو پسند کرتی ہیں اور اسی طرح مردوں کو کس عمر کی خواتین دلکش لگتی ہیں‘ نتائج نے سب کو حیران کردیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مرد چاہے 20 سال کے ہوں یا 80 سال کے ان کئی پسند نوعمر یا نوجوان خواتین ہی ہوتی ہیں جب کہ خواتین کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔ تحقیق کے نتائج کو ایک گراف کی صورت میں ظاہر کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 20 سے 42 سال کے مرد محض 22 سال تک کی خواتین کو دلکش ترین سمجھتے ہیں۔45 یا 46 سال تک کے مرد 23 یا 24 سال کی خواتین کو زیادہ پسند کرتے ہیں جب کہ اس کے بعد جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے مردوں کی توجہ کم عمر خواتین کی طرف مائل ہوتی جاتی ہے اور 50 سال کے مردوں کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ انھیں 22 سالہ ہمسفر ملے۔دوسری جانب خواتین اپنے ہم عمر مردوں میں ہی دلچسپی لیتی ہیں، 20 سے 25 سال کی خواتین اپنے سے کچھ سال بڑے مردوں کو دلکش سمجھتی ہیں جب کہ عمر بڑھنے کے ساتھ تقریباً اپنے ہم عمر مردوں میں زیادہ دلچسپی لیتی ہیں۔