مصر: معزول صدر محمد مرسی کے حوالے سے ایک اور بری خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 09, 2016 | 07:13 صبح

قاہرہ(ویب ڈیسک)مصری پولیس نے معزول صدر محمد مرسی کے بیٹے اسامہ مرسی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے والد کے معزول کیے جانے کے بعد عوامی مظاہروں کو بھڑکانے میں ملوث تھے، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے وکیل اسامہ مرسی پر دیگر کئی الزامات بھی عائد کیے جا چکے ہیں، جن میں سے کچھ ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ ثابت ہو گئے تو انہیں سزائے موت بھی سنائی جا سکتی ہے