’مجھے ایک ایسا مرد چاہیے جو‘۔۔۔۔ پاکستانی لڑکی نے فیس بک پر ایسا شرمناک پیغام جاری کردیا کہ مردوں کے منہ کھلے کہ کھلے رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 09:59 صبح


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ ) سوشل میڈیا ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کیلئے بہترین ذریعہ ہے لیکن اسے ہی ایک دوسرے کی عزتیں اچھالنے اور ایسی باتوں یا کاموں کیلئے استعمال کیا جانے لگا ہے جو روزمرہ زندگی میں صارفین کھلے عام نہیں کرسکتے ، ایسا ہی کچھ مہوش نامی ایک لڑکی نے کیا جس نے فیس بک پر ایک گروپ میں ’ضرورت دوست‘ کا اشتہار دیدیا۔
سوشل میڈیا پر خواتین کے ملبوسات سے متعلق ایک گروپ میں لڑکی نے پوسٹ شیئرکی جس میں کچھ یوں لکھاتھا’میں پاکستان سے ہوں ، مجھے ایک مرددوست کی ضرورت ہے ، امیر ، سنجیدہ اور طاقتور شخص کی،اور ساتھ ہی دوموبائل نمبر لکھ دیئے اور موصوفہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ صرف میسج میں اپنا نام لکھ بھیجیں ، کال کرنے اور ذاتی نوعیت کے حملوں سے گریز کریں ، پیشہ وارانہ طریقہ اپنا ئیں ، شکریہ‘۔
خاتون کے اس میسج کو دیکھتے ہی فیس بک پر ہنگامہ سا برپاہوگیا اور گروپ میں موجود دیگر خواتین نے بھی اس لڑکی کو خوب لعن طعن کیااورگروپ میں پابندی کا مطالبہ کیا جبکہ کچھ مردوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔کئی لوگوں نے امید ظاہر کی کہ اس لڑکی کو تنہائی دور کرنے کے لیے صرف ایک دوست چاہیے ہوگا جبکہ کچھ نے اسے بدکردار خاتون قراردیدیا اورتاحال یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔