مشکلات کا شکاراورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ،شہباز شریف کی مدد کے لیے وفاقی حکومت میدان میں آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 19:25 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لیے مشینری اورآلات کی درآمد پرٹیکس اور ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ مناسب وقت پر کراچی ،کوئٹہ اور پشاور میں ریلوے کے ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے لیے اسی طرز کی چھوٹ دی جائے گی۔

جمعے کووفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے حکومت پنجاب کی درخواست اوروزارت منصوبہ بن

دی و ترقی کی تجویزپر لاہور اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے لیے مشینری اور آلات کی درآمد پر ٹیکس اور ڈیوٹی میں چھوٹ دینے اور 6فیصد سے زائد ای اینڈ ایم کنٹریکٹ پرائس پر ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری دے دی۔ای سی سی کو آگاہ کیا گیاہے کہ لاہور اورنج لا ئن میٹروٹرین منصوبہ اور صوبائی دارالحکومتوں میں ریلوے کے ماس ٹرانزٹ منصوبوں سمیت سی پیک میں شامل کر لیا گیاہے۔یہ فیصلہ سی پیک کی بیجنگ میں ہونے والی 6ویں جے سی سی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا۔