پاکستان کے ایک اور شہر میں میٹرو بس سروس آج سے کام کرنا شروع کر دے گی، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 05:07 صبح

 ملتان(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان  میاں نوازشریف آج ملتان میں میٹرو بس سروس کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اوراسلام آبادکے بعد اب ملتان میں بھی میٹروبس چلے گی۔میٹرو بس سروس کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔فتتاحی تقریب کو حتمی شکل دینے کیلئے انتظامیہ کی افرادی قوت صفائیاں اور تزئین و آرائش کرنے میں مصروف ہے۔ پہلے مرحلے میں میٹرو روٹ پر 35 بسیں چل

ائی جائیں گی جس سے روزانہ تقریبا ایک لاکھ شہری مستفید ہوں گے۔ میٹرو بس منصوبے میں شہر کے مختلف مقامات پر 21 اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ جہاں سے میٹرو میں سوار ہو کر شہری ساڑھے اٹھارہ کلومیٹر روٹ پر سفر کر سکیں گے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ملتان میٹرو ٹریک پر 21 اسٹیشن بنائےگئےہیں اور یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں پورا کیا گیا ہے