ٹرمپ نے کیا کہا کہ میکسیکن صدر نے دورہ امریکا منسوخ کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 17:22 شام

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ)یکسیکو کے صدر اینرک پینانیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹوئٹر پیغام کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکن صدر اینرک پینانیٹو کو طے شدہ شیڈول کے مطابق 31 جنوری کو واشنگٹن کا دورہ کرنا تھا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور امیگریشن معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹوئٹ کے بعد میکسیکن صدر نے دورہ امریکا منسوخ کردیا۔ اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ک

ی جانب سے میکسیکن سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے حکم نامے پر دستخط کے بعد اینرک پینانیٹو امریکا کا دورہ منسوخ کردیں گے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ کے 4 گھنٹے بعد صدارتی آفس نے دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

کردیا جائے۔اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے میکسین صدر نے کہا تھا کہ وہ میکسیکو سرحد پر کسی بھی قسم کی دیوار بنانے پر یقین نہیں رکھتا اور اس حوالے سے امریکا کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔