جرمنی کے بعد میکسیکو میں ایک اور افسوسناک سانحہ برپا ہو گیا : پورا شہر دھماکوں سے گونج اٹھا درجنوں ہلاکتیں ، سینکڑوں زخمی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 05:30 صبح

میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں حکام کا کہنا ہے کہ آتش بازی کے سامان کے ایک بازار میں دھماکے سے 24 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔یہ دھماکہ شہر سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ سان پابلیتو مارکیٹ میں ہوا ہے۔

جائے وقوع کے دکھائے جانے والے ویڈیو مناظر میں علاقے کو دھویں نے لپیٹ میں لے لیا ہے اور مسلسل چھوٹے دھماکوں کی آواز سنا دے رہی ہے۔

میکسیکو کی ریاستی ریڈ کراس نے جائے وقوع پر 25 ایمبیولینس بھیج دی ہیں اور مقامی افراد کو مارکیٹ سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ درجنوں امدادی کارکن بھی وہاں پہنچ گئے ہیں۔تاہم اب تک اس دھماکی کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

ریاستی گورنر ارویئل اویلا کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی پہلی ترجیح زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد پہنچانا ہے۔ابتدائی دھماکے کے بعد مارکیٹ میں کافی دیر تک آگ لگی رہی جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس دوران متعدد بار آتش بازی کا سامان جیسے کہ چھوٹے راکٹ نما پٹاخے بھی پھٹتے رہے۔

میکسیکو کے صدر نے اس واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔سان پابلیتو مارکیٹ میں ہی ایک ایسا حادثہ ستمبر 2005 میں بھی ہو چکا ہے جب ملک کے یومِ آزادی کے موقعے پر اسی بازار میں آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔