توہین رسالتﷺ کے الزام پر کسی کو قتل کرنا عوام کا کام نہیں:مفتی نعیم کا فتویٰ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 15, 2017 | 10:36 صبح

اسلا م آباد (مانیٹرنگ)مفتی نعیم نے کہا ہے کہ واقعہ مردان قابل مذمت ہے توہین رسالت کﷺے الزام پر کسی کو جان سے مارنا عوام کا کام نہیں ہے لیکن ہمارے ملک میں تھوڑی سی بات پر توہین رسالت کا مقدمہ درج کروا دیا جاتا ہے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں لیکن یہاں پر جنگل کا قانون ہے یہی نہیں ہمارے وزرا بھی کوئی کام نہیں کرتے انہیں صرف فرعون کی کہانی سنانے کیلئے رکھا ہوا ہے۔اگر ایساکوئی واقعہ رونما ہوتا ہے توکسی کو سزا دینا ریاست کے ہاتھ میں ہے نہ کہ عوام کے ہاتھ میں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی جس

کا جس پر جی چاہتا ہے توہین رسالت کا الزام لگا دیتا ہے۔