مائیکل جیکسن کے بھانجے کا کیا نام رکھا گیا۔جان کر آپ بھی حیران ہوں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 08, 2017 | 20:10 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک):معروف گلوکار مائیکل جیکسن کی گلوکارہ بہن جینٹ جیکسن نے اپنے نومولود بیٹے کا نام عیسیٰ رکھ دیا۔ جینٹ جیکسن نے ارب پتی قطری تاجر سے شادی کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا۔پاپ گلوکارہ جینٹ جیکسن اور ان کے ارب پتی قطری شوہران دنوں والدین بننے کی خوشیاں منا رہے ہیں ، دونوں نے اپنے ننھے شہزادے کانام ’’عیسیٰ المنا ‘‘ رکھا ہے۔ جینٹ جیکسن 50 سال کی عمر میں ماں بنی ہیں۔نومولود کی آمد پرجینٹ جیکسن کا کہنا ہے کہ خوشیوں سے بھرپوران لمحات کو بیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔واضح رہے کہ جینٹ جیکسن نے 2012 میں قطری تاجر وسام المنا سے شادی کے بعد اسلام قبول کر لیا تھا۔