خادم اعلیٰ نے ایک اور مائیک توڑ تقریر میں نواز شریف کی کرپشن پر بھی شرط رکھ دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 18:08 شام


لاہور(مانیٹرنگ)خادم اعلیٰ نے ایک اور مائیک توڑ تقریر میں نواز شریف کی کرپشن پر بھی شرط رکھ دی۔انہوں نے کہا اگر نواز شریف پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو میں سیاست چھوڑ دونگا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے پارٹی انتخابات آج پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوئے۔نتائج کے مطابق محمد شہباز شریف پنجاب میں پارٹی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ملک ندیم کامران صوبے میں پارٹی کے بلا مقابلہ سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔نگہت پرویز اورارشد خان لغاری بلا مقابلہ نائب صدور منتخب ہوئے۔

میاں مرغوب احمد بلامقابلہ مسلم لیگ(ن) پنجاب کے سیکرٹری خزانہ اورسمیع اللہ چوہدری بلا مقابلہ سیکرٹر ی اطلاعات منتخب ہوگئے۔
اس موقع پر ایک متفقہ قرار داد میں پارٹی کی پنجاب کونسل نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ایک اور قرار داد میں مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ عوام کے خلاف بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ قرار داد میں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور بلا اشتعال فائرنگ کی بھی مذمت کی گئ
لاہور ایکسپو سنٹر میں مسلم لیگ ن پنجاب کے بلامقابلہ صدر منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے دھواں دار خطاب کیا ، ان کا کہنا تھا ترقیاتی منصوبوں میں ایک پائی کی کرپشن ثابت ہو جائے تو عوام کا ہاتھ ہوگا اور ان کا گریبان ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان پر کرپشن کے الزام لگانے والوں کے دائیں بائیں قرضے معاف کرانے اور قبضہ گروپ والے کھڑے ہوتے ہیں۔
شہبازشریف نے جذباتی انداز میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی خاطر جان دینا پڑی تو وہ بھی دے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اپنی تقریر کے دوران نعرے بازی اور شور کرنے والوں کو بھی منع کرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے روزگار کے مواقع مہیا ہوں گے اورمعیشت ترقی کریگی۔لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کونسل سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دھرنے اور اسلام آباد کو بند کرنیوالے پاکستان کی ترقی کے مخالف ہیں۔احتساب کا نعرہ لگانے والوں کے ساتھیوں میں قبضہ مافیا اور قرضہ خور شامل ہیں۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ چین نے پاکستان کے لیے چھیالیس ارب ڈالر کا پیکیج دیا لیکن سمجھ سے بالاتر ہے کہ سی پیک میں دوبارہ خلل ڈالنے کی سازش کیوں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ڈیڑھ سو ارب روپے کا منصوبہ ہے جس کے لیے چین چالیس ارب روپے دے چکا ہے۔تحریک انصاف نے اورنج لائن منصوبے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دیکر واپس لی۔پی ٹی آئی نے کسان پیکیج کی بھی مخالفت کی یہ جماعت کسانوں ،مسافروں اور پوری عوام کی مخالفت کررہی ہے -