جنرل باجوہ کے گھر محفل میلاد کا انعقاد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 17:08 شام

اسلام آباد ( مانیٹرنگ) جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد آمد ہے اور نبی کریم ﷺ جشن ظہور کی نسبت سے تیاریاں بھی اپنے عروج پر پہنچنا شروع ہوگئی ہیں، شہر شہر گلی سجنا اور سرکار دو عالم ﷺ کی شان اقدس میں محافل کا انعقاد شروع کر دیا گیا ہے، ایسی ہی عقیدتوں بھری محفل کا انعقاد آرمی گیسٹ ہاؤس میں منعقد کیا گیا جو جنرل قمر جاوید باجوہ اور انکی اہلیہ کا آقا کریم ﷺ سے عقیدت کا ایک نمونہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انکی اہلیہ کی جانب سے آرمی گیسٹ ہاؤس میں محفل میلا

د کا انعقاد کر کے اپنے دوست احباب کو دعوت دی گئی۔ محفل میلاد شام 6 بجے شروع ہوئی جس میں ملک کے نامور نعت خواں اور علماء کرام نے شرکت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے اپنے دوست احباب کو محفل میلاد کے اسپیشل کارڈز بھی بھجوائے گئے جن پر وقت اور جگہ کا ایڈریس درج تھا۔ آرمی چیف کے اس اقدام سے تمام افواہوں اور سازشوں نے دم توڑ دیا ہے کیونکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی فوج کی کمان سنبھالنے سے قبل ہی کچھ مخصوص طبقوں کی جانب سے پاک فوج کے مورال کو نقصان پہچانے کی غرض سے پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق قادیانی فرقے سے ہے۔