روہنگیا کئی مسلمان خواتین بے آبرو

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 21:10 شام

میانمار (شفق ڈیسک) روہنگیا مسلمان نسل کشی کا شکار ہیں پر تشدد واقعات، قتل، زیادتی اور اپنے گھر جلائے جانے کے بعد ہزاروں روہنگیا مسلمان بے سروسامانی کی حالت میں بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ پناہ گزین کیمپوں میں موجود ہیں، یہاں موجود کئی خواتین کو فوجی جوانوں نے بے آبرو کیا،10 سال یا اس سے زائد عمر کے مردوں کو گولیاں ماری گئیں۔ برما سے پناہ گزین کیمپوں تک کے مشکل سفر میں کئی لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے، بنگلہ دیش میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے کہ فوج روہنگیا مسل

مانوں کی نسل ختم کرنا چاہتی ہے۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف ریاستی فوج کے مظالم پر امن کا نوبل انعام لینیوالی آن سان سوچی کی حکومت کو عالمی تنقید کا سامنا ہے۔ ریاستی حکومت کے ہاتھوں مظالم کے خلاف امریکی میڈیا بھی بول پڑا ہے۔