اس چیز کے اسرار سے پردہ کب اٹھے گا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 16:25 شام

 

میانمار (شفق ڈیسک) دنیا میں بہت سے اسرار ایسے ہیں جن پر سے پردہ اٹھنا ابھی باقی ہے۔ اہرام مصر اور اسی طرح کی اور بہت سی چیزیں دیکھ کر آج بھی انسان ورطہ حیرت میں ڈوب جاتا ہے۔ ایسی ہی ایک چیز میانمار میں کے ایک گاؤں لون کھین میں دیکھنے میں آئی جہاں آسمان سے گرنے والی ایک چیز نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ اس کے بارے میں ابھی تک کسی کوکچھ معلوم نہیں ہوا کہ وہ کیا ہے۔ میانمار کے ایک گاؤں، لون کھین، کے رہائشی کوماؤنگ ماؤ کا کہنا ہے کہ 10 نومبر کو صبح 6 بچے آسمان سے ایک سیلنڈر نما

چیز زمین پر گری، اس کے گرنے کی وجہ سے زمین بھی ہلتی ہوئی محسوس ہوئی۔ گاؤں کے لوگوں کا خیال کہ بھاری توپ خانے کا پھینکا ہوا گولہ ہو سکتا ہے۔ سیلنڈر نما یہ چیز بارہ فٹ لمبی اور پانچ فٹ چوڑی ہے۔ گاؤں کے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ہوائی جہاز کا انجن ہو سکتا ہے مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جہاز کا انجن نہیں بلکہ راکٹ بوسٹر ہے جو خلا میں چھوڑا جانیوالے سٹیلائٹ کو لانچ کرنے کے کام آتا ہے۔ حقیقت کیا ہے اور اس چیز کے اسرار پر سے پردہ کب اٹھے گا؟ اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں۔