بس جتنا اونچا بن گیا ہے اتنا ہی کافی سمجھو اور کام سمیٹو ، نواب آف کالا باغ نے مینار پاکستان کی تعمیر کے دوران یہ الفاظ کیوں ادا کیے تھے ؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 23, 2017 | 13:39 شام

لاہور ( ما نیٹرنگ  )گورنر کالا باغ ملک امیر محمد خان کے بہت سے قصے کہانیاں مشہور ہیں بطور گورنر مغربی پاکستان کے ایک دبنگ منتظم تصور کیے جاتے تھے ۔ایوب خان کے دور حکومت کے وزیر اطلاعات ودانشور الطاف گوہر جو اس وقت کے سیکرٹری خزانہ تھے وہ بتا تے ہیں کہ 1940 ء کی قرارداد پاکستان پیش کرنے والی جگہ منٹوپارک ( اقبال پارک ) لاہور میں مینار پاکستان کی تعمیر شروع تھی فنڈز ختم ہوچکے تھے موصوف امیر محمد خان اس وقت مغربی پاکستان کے گورنر تھے ۔ انہوں نے مینار پاکستان کی تعمیر کے لیے مزید فنڈز دینے س

ے انکا ر کردیا تھا ۔ حالانکہ یہ لوگ اپنے کتوں اور مویشیوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے لاکھوں روپے صرف کر رہے تھے ۔ ملک کی اہم ترین قومی یاد گار کی تکمیل کے لیے ابھی فنڈز درکار تھے لیکن اس آمر گورنر نے کہا کہ مینار پاکستان جس قدر اونچا ہوچکا ہے یہیں اس کی تعمیر کو روک دیا جائے