چین مسلمانوں کو بچانے کیلئے ایک بار پھر میدان میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 15:54 شام

میانمر (شفق ڈیسک) چین نے میانمر کے سرحدی علا قو ں میں نسلی فسادات سے جان بچا کر سرحد پر پہنچنے والے 3000 مہاجرین کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا، میانمر میں موجود چینی سفیر پھان شوئے سونگ نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ میانمر کے سرحدی علا قوں میں جاری نسلی فسادات سے 3000 لو گ اپنی جان بچا کر چین کی سرحد پر پہنچے جنہیں عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے زخمی حالت میں پہنچنے والے میانمر کے شہریوں کو طبی امداد بھی فراہم کی گئی ہے۔ مقامی چینی انتظامیہ نے انتہائی مؤثر طر یقے سے فعال ہوتے ہوئے صورت حال پر سنبھالا ہے میانمر کے سرحدی علا قو ں میں نسلی مسلح گروہوں کی میانمر کی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں جن کے باعث ایک چینی شہری بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شو آن نے بھی کہا کہ چین اور میانمر کی سرحد پر موجود چینی علاقوں میں آباد شہریوں کو تحفظ فرا ہم کرنے کیلئے مؤثر انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ چین تمام صورت حال پر کڑی نگاہ رکھے ہو ئے ہے اور تصادم میں ملوث تمام گروہوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر فوجی آپریشن بند کرنیکی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ امن بحال کرتے ہوئے مزید تصادم سے بچا جا سکے۔