ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مصباح اور ٹیم مینجمنٹ کے متضاد بیانات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 15:18 شام

میلبرون(مانیٹرنگ ڈیسک): قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ سے قبل ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرسکتا ہوں جب کہ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ مصباح سڈنی ٹیسٹ ہر صورت کھیلیں گے۔قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انگلینڈ سے سیریز کے دوران سوچا تھا، روائیتی حریف بھارت کے خلاف کھیلنا چاہتا تھا اور اسی لیے اس بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہتا تھا تاہم آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے اگلے ٹیسٹ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرسکتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ بطور سینیر کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا میری ذمے داری ہے لیکن جب کارکردگی نہ دکھا سکوں تو دکھ ہوتا ہے کیونکہ جب اسکور نہیں بن رہا ہو اور کارکردگی بھی خراب ہو تو ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہیے۔دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، مصباح کےسڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنے سےمتعلق خبریں غلط فہمی کا نتیجہ تھیں لہذا وہ سڈنی ٹیسٹ کھیلیں گے۔