42 سالہ مصباح الحق نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 30, 2016 | 12:01 شام

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کے کامیاب ترین کپتان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ مصباح الحق پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچوں میں قیادت کرنے والے کپتان بن گئے۔

 تفصیلات کے مطابق مر د بحران مصباح الحق اب بن گئے ہیں سب سے زیادہ میچوں میں قیادت کرنے والے پاکستانی کپتان۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس کا سکہ اچھلتے ہی مصباح نے عمران خان کا اڑتالیس میچوں میں کپتانی کرنے کا ملکی ریکارڈ توڑ دیا۔ شارجہ ٹیسٹ مصباح کا بطور کپتان انچاسواں ٹیسٹ ہے۔مصباح نے دو ہزار دس میں بدنام زمانہ

فکسنگ سکینڈل کے بعد ٹیم کی کمان سنبھالی اور گرتی پڑتی ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے گئے۔ گرین کیپس کو ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن کا اعزاز بھی مصباح کی زیر قیادت حاصل ہوا۔ مصباح نے چوبیس میچوں میں ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ مصباح دس سیریز جیتنے والے واحدایشیائی کپتان بھی ہیں۔ بیالیس سال کی عمر میں بھی مصباح کسی بھی اعتبار سے دنیا کے کسی بھی کپتان سے کم نہیں۔