مصباح الحق کوخوشیوں نےگھیرلیا، ہرطرف سےمبارکبادیں موصول ہونے لگیں۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 22, 2016 | 14:23 شام
دبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے فائٹنگ سپرٹ سے آئی سی سی کوبھی گرویدہ بنالیا ہےاور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےانہیں سپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔آئی سی سی کے مطابق مصباح الحق کو یہ اعزاز اپنی ٹیم کو کھیل کی اصل روح سے روشناس کروانے اور ہوم گراونڈ پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے بغیر ٹیم کو نمبر 4 سے عالمی رینکنگ میں نمبر ون بنانے پر دیا گیا ہے۔مصباح الحق نے ایوارڈ ملنے کو اعزاز قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز میں ٹیسٹ گرز اٹھانا اور اب اپنے کیریئر کے اختتام پر یہ اعزاز ہر کھلاڑی کو یہ پیغام دیتا ہے کہ عمرمقاصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ جب تک آپ اپنی فٹنس کا معیار برقرار رکھتے ہیں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پرفارم کرتے ہیں تو آپ یہ اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
گذشتہ سال نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس سے قبل ایم ایس دھونی 2011، ڈینیئل ویٹوری 2012، مہیلا جے وردنے 2013، کیتھرائن برنٹ 2014 میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ 2004، 2009اور 2010، انگلینڈ 2005 اور 2006 جب کہ سری لنکن ٹیم 2007 اور 2008 میں یہ ایوارڈ پا چکی ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے یہ اعزازملنے پروزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف نے کپتان مصباح الحق کومبارکباد دی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ مصباح الحق نے سخت محنت اورلگن سے ملک وقوم کانام روشن کیاجس کی وجہ سے وہ پوری قوم کی طرف سے مبارکباد کے مستحق ہیں۔