پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے افسوس ناک خبر۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 17:34 شام

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): مصباح الحق کے بعد یونس خان بھی ٹاپ10 بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر ہو گئےہیں۔یونس خان کی ٹاپ10بیٹسمینوں کی فہرست سے باہر ہونے کی وجہ آسٹریلیا سے سیریز میں مایوس کن مجموعی کارکردگی بنی، گوکہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انھوں نے 175رنز ناٹ آؤٹ بنائے مگر دیگر تمام اننگز میں ناکام رہے، اب یونس کا رینکنگ میں 14 واں درجہ ہے۔آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نمبر ون جب کہ پاکستانی اظہر علی چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں، اسد شفیق کی 21 اور مصباح الحق کی 24 ویں پوزیشن رہی۔ بولرز می

ں بھارت کے ایشون سرفہرست جب کہ کوئی پاکستانی ٹاپ10میں شامل نہیں،یاسر شاہ 12 اور وہاب ریاض 25 ویں درجے پر موجود رہے۔