مصباح الحق ایک بار پھر میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 17:39 شام

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے فیصلے پر کسی دباؤ کا شکار نہیں ہوں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ فارم میں واپسی کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہا ہوں، اصل مسئلہ عمر کی بجائے فٹنس اور فارم ہے جب کہ پی ایس ایل کے دوران کلیئر ہو گا کہ آئندہ کھیلوں گا یا نہیں تاہم اس حوالے سے مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، جب ت

ک کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، کھیلتا رہوں گا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی تبدیل کرنے سے ٹیم نمبر ون نہیں بن جائے گی، ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلیے کھلاڑیوں کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے ہوں گے۔ ہمارے پاس ٹیلنٹ موجود ہے صرف ڈومیسٹک سٹرکچر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔اور یہ حکومت اور آپ لوگوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔