مصباح الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 21:14 شام

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک): مصباح الحق نے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا سابق جنوبی افریقن قائد ہنسی کرونیے کا ریکارڈ برابر کردیا، اس طرح مصباح بحیثیت قائد زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے دنیا کے 11 ویں پلیئر بن گئے ہیں۔مصباح الحق نے آج آسٹریلیا کیخلاف شروع ہونیوالے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی انہوں نے نیا اعزاز اپنے نام کیا، یہ مصباح کا بطور کپتان53 واں ٹیسٹ ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہنسی کرونیے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، انہوں نے بھی اتنے ہی میچز میں ٹیم کی قیادت کر رکھی تھی۔بح

یثیت کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عالمی اعزاز گریم اسمتھ کو حاصل ہے جنہوں نے 109 میچز میں ٹیم کی قیادت کی۔