انوکھا احتجاج : مس بلیک کا اعزازایسے لڑکی کو دے دیا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مئی 13, 2017 | 18:27 شام

آسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی کا اعزاز بھی کبھی کبھی گوری رنگت کے بجائے قدرے گہری یا سیاہ رنگت والی لڑکی کو بھی ملتا ہے، تاہم مس یونیورس اور مس ورلڈ کے اعزاز ایسی لڑکیوں کو دئیے جانے پر کوئی ہنگامہ نہیں ہوتا۔مگر امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونے والے مس بلیک کا اعزاز قدرے گوری رنگت والی لڑکی کو دینے پر کئی لوگوں نے اعتراض کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر احتجاج کیا۔یونیورسٹی آف ٹیکساس میں ہر سال ہونے والے مقابلے میں اس بار مس بلیک کا خطاب افرو امریکن نژاد ایسی لڑکی کو دیا گیا

، جس کی رنگت سیاہ نہیں بلکہ قدرے گوری تھی۔مس بلیک کا اعزاز حاصل کرنے والی 27 سالہ رچل میلنسن کے والد افریکی نژاد جب کہ والدہ امریکی نژاد گوری ہیں، جس وجہ سے ان کی رنگت بلکل سیاہ ہونے کے بجائے قدرے گوری ہے۔رچل میلسن کو مس بلیک کے اعزاز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر متعدد صارفین نے یونیورسٹی انتظامیہ کا مذاق اڑایا

اور کہا کہ ’مس بلیک کا اعزاز گوری رنگت کی لڑکی کو دیا گیا‘۔تاہم کچھ صارفین نے رچل میلنسن کی تعریف بھی کی، اور کہا وہ اس اعزاز کی مستحق تھیں۔یونیورسٹی آف ٹیکساس کے مس بلیک کا اعزاز حاصل کرنے والے مقابلے میں شامل دیگر 7 لڑکیوں کے مقابلے رچل میلنسن کی رنگت قدرے گوری تھی، تاہم وہ خود کو افرو امریکن کہلانے سمیت سیاہ فام کے طور پر پیش کرتی ہیں۔مس بلیک کے انتخاب سے قبل رچل میلنسن نے کہا تھا ان کی والدہ کی رنگت گوری ہے، جس وجہ سے ان کی رنگت بھی گوری ہوگئی، اور انہیں اس بات کی کم ہی امید ہے کہ وہ مس بلیک منتخب ہوں گی۔مس بلیک کا اعزازحاصل کرنے کے بعد کئی صارفین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز خالصتا سیاہ فام خاتون کے لیے ہے، مگر انتظامیہ نے قدرے گوری رنگت والی لڑکی کو یہ اعزاز دے کر نا انصافی کی۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا کے افراد بھی آپے سے باہر ہو گئے ۔۔۔۔