پی ٹی ائی کی مس ٹائیگر ن لیگ کی انتخابی مہم چلانے لگی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 21, 2017 | 12:29 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ ) پاناما کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا پاکستان تحریک انصاف کی کارکن نادیہ خٹک پاناما کیس کی سماعت کیلئے سائیکل پر سپریم کورٹ پہنچ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی فین اور پی ٹی آئی کی ٹائگرمیس نادیہ خٹک آج اپنی سائیکل پر سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کیلئے پہنچیں تو سب ہکا بکا رہ گئے ۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور دیگر کارکنوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔نادیہ خٹک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلے روز سے پاناما کیس کی سماعت کیلئے آرہی ہوں اور آج کے بعد اپنی سائیکل پر سپریم کورٹ آیا کروں گی اور اپنے لیڈر کی حمایت جاری رکھوں گی ۔واضح رہے کہ سائیکل ن لیگ کا انتخابی نشان ہے۔