پاکستان نے جدید ترین کروز میزائل بابر ٹو کا کامیاب تجربہ کرکے دشمن پر دھاک بٹھا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 18:26 شام

راولپنڈی(مانیٹرنگ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے جدید ترین کروز میزائل بابر 2 کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔ کروز میزائل بابر ٹو جدید ترین سٹیلتھ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ،بابر کروز میزائل سمندر اور خشکی میں یکساں طور پرہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ بابر 2 میزائل فضاء، زمین اور سمندر میں 700کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی

ساتھ نشانہ بنا سکتاہے ۔یہ میزائل نچلی سطح پر جا کر زمین اور سمندر میں اہداف کو نشانہ بناسکتاہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف

سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے میزائل تجربے کا معائنہ کیا، اس موقع پر سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سنیئر افسران،سائنسدانوں اور انجینیرز نے شرکت کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے اہم سنگ میل پرسائنسدانوں،انجینیرز کو مبارکباد دی۔