وفاقی وزیر ریلوے کی ندامت۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 15:31 شام

 


اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید سے متعلق الفاظ پرشرمندگی کا اظہارکردیا ہے۔ کہتے ہیں گزشتہ روزمیں نے بہت سخت الفاظ استعمال کیے، مجھے احساس ہوا کہ شیخ رشید سے متعلق سخت بات کی ہے۔ یہ بھی کہا کہ عمران خان کو لیڈر بننے میں وقت لگے گا، شاید وہ بن جائیں۔


پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم وہاں پہنچ گئے ہیں جہاں سچ اور جھوٹ کی تمیز ختم ہوگئی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو فیصلے سے پہلے

رسوا کیا گیا تو کیا بچے گا؟ میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میڈیا اینکر جج ہیں نہ سیاست دان، ججز کو کام کرنے دیں۔ پاناما کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں مخالفین پر گرجنے اور برسنے کو ردعمل کا نام دیتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم روز شیخ رشید سے متعلق الفاظ پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے احساس ہوا کہ گزشتہ روز شیخ رشید سے متعلق سخت بات کی۔ سعد رفیق نے پی ٹی آئی پرنشتربرساتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ان کے حق میں آئے تو سب ٹھیک ورنہ سب غلط ہے۔ کیا کماو¿ اولاد اپنے ماں باپ کو پیسے نہیں دیتی؟ سعد رفیق نے سوال اٹھایا کہ لاکھوں پاکستانی بیرون ملک سے رقم پاکستان بھیجتے ہیں۔ پہلے الزام تھا آپ نے پیسہ باہر بھیجا اور اب الزام الٹا ہے کہ پاکستان پیسہ کیوں بھیجا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعد رفیق نے خاصی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ رشید کو اگر ن لیگ ہڈی ڈال دیتی تو یہ نوبت نہ آتی۔ یہ سات گھروں میں پھرنے والے بلے ہیں، جسے کوئی منہ نہیں لگاتا وہ بھان متی کے کنبے پی ٹی آئی میں چلا جاتا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کی حمایت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف صرف منتخب وزیر اعظم نہیں سب سے چوٹی کے سیاستدان ہیں، پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔ عمران خان ابھی لیڈر بن رہے ہیں، وقت لگے گا شاید وہ بن جائیں۔