ارباز خان سے متعلق سوال پر ملائکہ اروڑہ نے وہ حرکت کی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 18:47 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ اپنے شوہر ارباز خان سے متعلق سوال پر تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ  کے درمیان شادی کے 18 سال بعد علیحدگی ہوگئی ہے جب کہ دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے بھی رجوع کررکھا ہے جس کے باوجود دونوں گھریلو تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں لیکن ارباز خان سے متعلق سوال پر آئٹم گرل نے حیرت انگیز ردعمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے جیولری فرم کی افتتاحی کی تقریب میں شرکت کی جہاں صحافیوں نے آئٹم گرل سے ارباز اوران کے درمیان ساز باز سے متعلق سوال کیا تو ملائکہ آگ بگولہ بوگئیں اور غصے سے تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔دوسری جانب ملائکہ اروڑہ کے غصے کی وجہ ارباز خان کے رومانیہ کی گرل فرینڈ الیگزینڈرا کے ساتھ قربتوں کو قرار دیا جارہا ہے جس کے ساتھ ارباز نے دوستی کا اعتراف کیا ہے۔واضح رہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی شادی 18 سال تک چل سکی ہے اور دونوں کا ایک بیٹا ہے۔ لیکن اب ان کی شادی مزید نہ چل سکی اور بات طلاق تک پہنچ گئی۔۔۔