سشما جھوٹی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 26, 2016 | 20:28 شام

سشما سوراج کا خطاب جھوٹ کا پلندہ ہے: پاکستان نیویارک: (مانیٹرنسگ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے جنرل اسمبلی سے خطاب کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہنا کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ دنیا کو آج پتہ چل گیا کہ بھارت مذاکرات کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتا۔ سشما سوراج کا خطاب جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگائے ہیں۔ پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔ سشما سوراج کا کہن
ا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہو رہیں۔ کشمیر میں جو مظالم ہو رہے ہیں، اس پر بھارت نے جھوٹ بولا۔ سشما سوراج کی تقریر کا سب سے بڑا جھوٹ یہ تھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے حالانکہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔پاکستان کی طرف سے بھارت کے جارحانہ بیانات کا پاکستان کی طرف سے اسی کے لہجے میں جواب دیا جارہا ہے۔