فوجی عدالتوں میں توسیع ،ترمیمی بل کی آج منظوری کاامکان
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 21, 2017 | 07:55 صبح
اسلام آباد(مانیٹرنگ)فوجی عدالتوں کی مدت میں دو سال کی توسیع کے لیے اٹھائیسواں آئینی ترمیمی بل آج منظور کئے جانے کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز28 ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بلوں پر قومی اسمبلی میں بحث کے دوران پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نےترمیم کی مخالفت کی ۔ اجلاس میں بل پر بحث کے دوران آخر میں حکومت کے صرف دو اور اپوزیشن کے دس ارکان موجود تھے۔ایوان کا کورم بھی پورا نہیں تھا۔ آئینی ترمیم اور آرمی ترمیمی ایکٹ پرآج رائے شماری کرائی جائے گی ۔