ایک منٹ میں 5 طیارے تباہ کرنیوالے ایم ایم عالم کو ہم سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 18, 2017 | 04:25 صبح

لاہور: (مانیٹرنگ) 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی تیسری برسی آج منائی جائے گی۔ 1965ء کی جنگ میں بحیثیت پاک فضائیہ کے پائلٹ کے ایم ایم عالم نے ایسی داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اس وقت کے سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور اس کے پانچ جنگی طیارے ایک منٹ میں مار گرائے۔ ان کا یہ کارنامہ نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ کا بھی ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔

ایم ایم عالم 6 جولائی 1935ء

کو بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے اور 1953ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں ان کی بے مثال جرات اور بہادری کے باعث ستارۂ جرات سے بھی نوازا گیا۔ وہ 1982ء میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ قوم کا یہ عظیم سپوت 18 مارچ 2013ء کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اِس دارفانی سے کوچ کر گیا۔