ن لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ایم این اے کو جعلی ڈگری کیس میں تین سال قید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 18, 2017 | 03:44 صبح

منڈی بہاؤ الدین (مانیٹرنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثاراحمد خان نے جعلی ڈگری کیس میں اعجاز احمد چودھری سابق ایم این اے کو جرم ثابت ہونے پرانہیں سزا سنا دی جس میں انہیں تین سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایاگیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے سیشن کورٹ منڈی بہاؤ الدین میں کیس دائرکیا گیا تھا کہ 2013ء میں الیکشن لڑکر 80 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہونے والے سابق ایم این اے کی ڈگری جعلی ہے جس پر کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایاگیا، پولیس نے سابق ایم این اے اعجاز احمد چودھری کو احاطہ عدالت سے گرفتار

کر لیا اور انہیں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے اعجاز احمد چودھری مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔