چھینے گئے موبائل فونز کی واپسی؟ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 20:01 شام


کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) سندھ حکومت ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرنے میں مصروف ہے جس کی مدد سے شہری اپنا چوری شدہ یا چھینا گیا موبائل فون لاک کرسکیں گے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی)سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت انسداد اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر، ڈی آئی جی، آئی ٹی سلطان علی خواجہ، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی عبدالخالق شیخ، سی پی ایل سی چیف زبیرحبیبو دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ تیار کیا جانے والا

نیا سافٹ ویئر جی ایس ایم، اینڈرائیڈ ودیگر موبائل فونز پر بھی قابل استعمال ہوگا اور فی الحال یہ سافٹ ویئر تکمیل کے مراحل میں ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ سافٹ ویئر کے ذریعے سم کارڈ لگاتے ہی مذکورہ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی (انٹرنیشنل موبائل ایکوئپمنٹ آئڈینٹٹی) نمبر بھی رجسٹرڈ ہوجائیگا اور موبائل فون گم ہونے، چوری یا چھن جانے کی صورت میں صارف جیسے ہی اپنی سم بلاک کرائے گا تو موبائل فون بھی بلاک ہوجائے گا۔اجلاس کو مذید بتایا گیا کہ اس سافٹ ویئر کو ’انٹرنیٹ آف لائن موبائل فائنڈر‘ بھی کہا جاسکتا ہے جس کی مدد سے موبائل فونز کی بازیابی جیسے اقدامات آسان اور مو¿ثر بنائے جاسکیں گے.واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی(سی پی ایل سی) کی جانب سے شہر قائد میں موجود 60 ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی جہاں اسٹریٹ کرائمز کے واقعات بالخصوص موبائل فونز چھینے جانے کی شرح میں حیران کن حد تک اضافہ سامنے آیا ہے۔