ڈالر گرل کے بعد ایک اور ماڈل کی شامت آگئی: مہرین سید پر اچانک چھاپہ، کیا کیا راز فاش ہوئے ہیں؟ تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 28, 2017 | 12:36 شام
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) معروف ماڈل مہرین سید انکم ٹیکس کی مد میں 8لاکھ 33ہزار روپے کی نادہندہ نکلیں،ایف بی آر نے ایم سی بی گلبرگ برانچ میں انٹرنیشنل فیشن اکیڈمی کی ڈائریکٹر اور ٹاپ ماڈل مہرین سید کے اکاو¿نٹس منجمد کر کے ریکوری کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیم نے فیشن انڈسٹری میں منفرد شناخت رکھنے والی معروف ماڈل مہرین سید کے بنک اکاو¿نٹس منجمد کر دئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف ماڈل مہرین سید کا سال 2012ءکا انکم ٹیکس آڈٹ کرنے کے بعد آٹھ لاکھ تینتیس ہزار روپے انکم ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر مہرین سید کے ایم سی بی گلبرگ برانچ میں اکاو¿نٹس منجمد کر دئیے ہیں۔ایف بی آر کی ریکوری ٹیم نے انٹرنیشنل فیشن اکیڈمی کی ڈائریکٹر اور معروف ماڈل مہرین سید کے اکاونٹس سے آٹھ لاکھ تینتیس ہزار روپے کی ریکوری کر لی ہے۔