ڈالرگرل کی خوشیاں ایک بار پھر صدمے میں بدل گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 12:12 شام

 

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم وفاق کی درخواست پر معطل کردیا ہے اور وفاق کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے دس روز کی مہلت دے دی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا تاہم وفاق کی جانب سے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے مہلت دئیے جانے کی درخواست پر عدالت نے اپنے حکم پر عملدرآمد روک دیا اور وفاقی حکومت کو اپیل دا

ئر کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت دیدی ہے۔ نعمت اللہ پھلپوٹو کو دورکنی بینچ کے اختلافی فیصلے کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریفری جج مقرر کیاتھا۔ دورکنی بینچ کے سربراہ جسٹس احمد علی شیخ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ معاملہ سندھ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ایان علی کا نام محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل کیا گیاہے جبکہ بینچ میں شامل جسٹس کریم خان آغا نے ایان علی کا نام فوری طور پرای سی ایل سے خارج کرنے کاحکم دیا تھا۔ ریفری جج کے فیصلے پر وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مہلت طلب کرتے ہوئے فیصلہ معطل کرنے کی درخواست کی تھی۔