ہم تو فقیر آدمی ہیں۔ تھیلے لے کر چل دیں گے ۔ مودی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 16:17 شام

مراد آباد (مونیٹرنگ ڈیسک) :نوٹوں کی منسوخی کے فیصلے پر اپوزیشن کے مرکزی حکومت کی پارلیمنٹ سے سڑک تک  مظاہرے کئے جا رہے زبردست گھیراؤ کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک بار پھر بڑے نوٹوں کے چلن کو بند کئے جانے کے فیصلے کو کسان، غریب اور ملک کے مفاد میں قرار دیا۔مسٹر مودی نے یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا “پائی پائی پر سوا سو کروڑ اہل وطن کا حق ہے ۔ ہم تو فقیر آدمی ہیں۔ تھیلے لے کر چل دیں گے ۔ اس فقیری نے ہم کو غربت سے لڑنے کی طاقت دی ہے ۔انہوں نے “جن دھن اکاونٹ رکھنے والوں سے کہاکہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹس سے رقم نہ نکالیں۔ ان کے اکاؤنٹ میں جن لوگوں نے اپنا پیسہ جمع کرایا ہے وہ جیل جائیں گے ۔یہ پیسہ غریبوں کو ملے گا۔ دن رات اسی میں دماغ لگا رہا ہوں بدعنوانی نے سب سے زیادہ نقصان غریبوں کا کیا ہے لیکن حکومت کے اس اقدام سے امیر غریب کے گھر لائن لگانے پر مجبور ہے ، پیر پکڑ رہا ہے کہ میرے پیسے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کر لو۔ “وزیر اعظم نے کہا، “جن دھن اکاؤنٹ والے خوفزدہ نہ ہوں ۔ دیکھئے وہ آپ کے گھر کے چکر لگائے گا۔ ان کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالنے والے امیر اگر ان پر زیادہ دباؤ ڈالیں تو ان سے کہہ دینا کہ زیادہ داداگری دکھاو گے تو مودی کو خط لکھ دوں گا۔ انہوں نے کہا اعلان کرکے حساب دینے والی پہلی حکومت آج اپنے قدموں میں بیٹھی ہے ۔حکومت پائی پائی، پل پل کا حساب دے رہی ہے ۔ سوا سو کروڑ عوام جناردن ہماری ہائی کمان اور رہنما ہے ۔ جو کچھ ہیں آپ لوگ ہیں۔مسٹر مودی نے کہا کہ جو کام 70 سال میں نہیں ہوا اس میں تکلیف تو ہوگی۔ چیلنجز تھے ، رکاوٹیں تھیں، ارادو ں میں بھی کھوٹ تھی ۔عام آدمی بے ایمانی نہیں چاہتا لیکن اسکول والا جب ‘آفیشیل’ پانچ سو روپے لیتا ہے اور ‘ان آفیشیل’ 75 ہزار مانگتا ہے تو درمیانہ کنبہ مجبوراً بے ایمانی کرنے لگتا ہے ۔نوٹوں کی منسوخی سے عام آدمی کو ہورہی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ دھوپ، ٹھنڈ اور تمام پریشانیاں جھیلتے ہوئے آپ قطار میں کھڑے رہے ۔ سب کچھ برداشت کیا ہے ۔ میں آپ لوگوں کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دوں گا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے خود کو فقیر قرار دینے کے چند گھنٹوں بعد بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا اور کہا کہ وزیراعظم بہت بڑے مالدار ہیں ۔ وہ فقیر نہیں ہیں ۔ قبل ازیں بی جے پی کی پریورتن ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے خود کو فقیر قرار دیا تھا اور کہا کہ وہ جھولہ لے کر چلے جائیں گے ۔ مایاوتی نے کہا کہ مودی کا رویہ آمرانہ نوعیت کا ہے ۔۔