مودی سرکار کا ظلم۔ مردے بھی اذیت میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 20:01 شام

 

تلنگانہ(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت میں حکمرانی کرنے والی مودی سرکار کے لئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا تو عام سی بات ہے لیکن اب اس حکومت میں مردوں کو بھی نہیں بخشا جا رہا ہے۔ بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک اسپتال انتظامیہ نے انسانیت کی تذلیل کی مثال قائم کرتے ہوئے مردہ خاتون کی لاش گھر لے جانے کے لئے ایمبولینس دینے کے 5ہزار روپے طلب کیے۔ رامولو نامی بھکاری اپنی بیوی کی لاش ہاتھ گاڑی پر ڈال کر ہی گھر کو نکل پڑا لیکن رات میں راستہ بھٹک گیا اور اسپتال سے 80 کلو میٹر دور پہنچ گیا۔ بے بس اور لاچار شوہر بیچ راستے میں بیٹھا روتا رہا اور مدد کے لئے لوگوں کی منتیں کرنے لگا۔ اس شخص کی لاچارگی کو دیکھتے ہوئے مقامی پولیس نے ایمبولینس کا بندوبست کیا جس کے بعد اس کی بیوی کی لاش ایمبولینس میں ڈال کر گھر تک پہنچائی گئی۔ واضح رہے کہ مودی سرکار کے دعووں کے برعکس بھارت میں حالیہ دنوں میں اس قسم کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔