سرجیکل اسٹرائیک پر دَڑ وٹ جائو۔مودی کی کابینہ کو ہدایت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 05, 2016 | 19:58 شام

نئی دہلی(مانیٹرنگ) بھارتی وزیراعظم نے سرجیکل اسٹرائیک کے ڈرامے کے ثبوت فراہم کرنے کیلئے آج کابینہ اجلاس بلایا جس میں مودی نے کابینہ کو احکامات جاری کئے کہ سرجیکل اسٹرائیک پر کوئی بات نہ کرے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپوزیشن اراکین کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کرنے کے ثبوت کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر نریندر مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بریفنگ دی ۔ اجلاس میں مودی نے کابینہ کو احکامات جاری کئے کہ سرجیکل اسٹرائیک پر کوئی بات نہ
کرے صرف مجاز افراد ہی سرجیکل اسٹرائیک پر بات کریں۔ف ح