مودی کا منۃ کالا کرنے اور داڑھی کاٹنے پرانڈیا ہی میں انعام کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 09, 2017 | 12:14 شام

کولکتہ(مانیٹرنگ)بھارتی عالم دین نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی داڑھی کاٹ کر اور انہیں گنجا کرکے منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے  ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام مولانا نورالرحمان برکاتی اور مسجد کی شوریٰ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کے مسئلے کے بعد عام آدمی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جب

کہ بھارت کے زیادہ تر عوام ممتا بینرجی کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

مولانا نورالرحمان برکاتی کا کہنا تھا کہ  نریندر مودی  کا داڑھی رکھنا جعل سازی ہے لہذا جو بھی مودی کی داڑھی کاٹ کر اورانہیں گنجا کرکے ان کا منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔