کرپشن کے گھنائونے الزامات کے بعد سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے نوجوان لیڈر کی وزراعظم کیساتھ ملاقات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 19:14 شام

 

نئی دہلی(مانیٹرنگ)کرپشن کے الزامات کے بعد راہول گاندھی سمیت کانگریس وفد نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی،کانگریس اراکین نے کسانوں کے مسائل سے متعلق میمورنڈم وزیر اعظم کو پیش کیا۔کانگریس اراکین کے مطابق کسانوں کے مسائل پر وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی گئی ہے ۔اس سے قبل راہول گاندھی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس مودی کے خلاف کرپشن کے فول  پروف ثبوت موجود ہیں۔

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانوں میں کئی دنوں سے نوٹ بندی بحران پر شور شرابا چل رہا ہے ،اپوزیشن اراک

ین کو شکوہ ہے کہ انھیں اس مسئلے پر بات ہی نہیں کرنے دی جارہی ۔