سابق نگران وزیراعظم پاکستان معین قریشی انتقال کر گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 03:45 صبح

لاہور(مانیٹرنگ)

سابق نگران وزیراعظم پاکستان معین قریشی انتقال کر گئے نجی ٹی وی کے مطابق معین قریشی 18 جولائی سے 19 اکتوبر 1993ء تک نگران وزیراعظم کے عہدے پرفائز رہے۔

معین قریشی 26 جون 1930 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا اور انڈیانا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

معین قریشی 1974 سے 1977 تک آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو نائب صدر رہے اور 1981 سے 1987 تک ورلڈ بینک کے سینئر نائب صدر بھی رہے۔ اسکے علاوہ معین قریشی 1960 میں افریقی مُ

لک گھانا کے معاشی مشیر بھی بنے۔

معین قریشی کئی سال سے امریکا میں علیل تھے۔ مرحوم نے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں سوگوار چھوڑیں ہیں۔